برطانیہ میں دس سالہ سارہ شریف کا قتل برطانوی پولیس کے لیے معمہ بن گیا
- 19, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : برطانیہ کی رہائشی دس سالہ بچی سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو ووکنگ میں ان کے گھر سے ملی ہے لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل سارہ شریف کے والد عرفان شریف ، اس کی سوتیلی ماں بینش بتول اور عرفان کا بھائی فیصل ملک اور ان کے بچے ٹکٹ لے کر پاکستان پہنچ گۓ بچی کی موت کیسے اور کہاں ہوئی ان سب سوالوں کے جواب تحقیق اور تفتیش کے بعد ملیں گے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ بچی کے جسم پر پرانے زخموں کے نشان تھے سارہ کی حقیقی والدہ نے بیان دیتے ہوۓ بہت رنجیدگی اورافسردگی سے کہا کہ انہیں یقین ہی نہیں آ رہا کہ سارہ اب اس دنیا میں نہیں رہی ان کی والدہ کیتھولک مذہب سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی 2009 میں عرفان سے ہوئی تھی اور 2017 میں ان کی علیحدگی ہو گئی تھی برطانوی پولیس نے سارہ اور اس کے بڑے بھائی کو عرفان کے حوالے کر دیا تھا سارہ کے سوتیلے چار بہن بھائی بھی تھے برطانوی پولیس کو سارہ قتل کیس میں مجرموں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بین الاقوامی سطح پر مجرموں کی تبدیلی یا واپسی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے پاکستان میں سارہ شریف کے خاندان کے لوگوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ۔
تبصرے