روسی فوج نے ایک مرتبہ پھر کوپیانسک کے چپے چپے پر قبہ کر لیا

 

    نیوز ٹوڈے : یوکرین جنگ میں روس نے خیرسون اور کوپیانسک کے مقبوضہ علاقے چھوڑ دیے تھے ان علاقوں کو روسی فوج نے ایک مرتبہ پھر نشانے پر لے لیا ہے اور ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کیلیے پہلے سے زیادہ بھیانک حملے شروع کر دیے ہیں 10 ستمبر 2022 کو روسی فوج کوپیانسک سے واپس پلٹ گئی تھی لیکن روس کے لیے کوپیانسک کا  علاقہ بہت اہم ہے کیونکہ یہ علاقہ ریل نیٹ ورک کیلیے بہت اہم ہے اس علاقے میں پانچ راستوں سے ریل آتی ہے ان راستوں میں سے ایک راستہ سیدھا روس کو جاتا ہے اس لیے یوکرین بھی یہ علاقہ کسی صورت روس کے حوالے نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن باخموت میں روس نے جو فارمولا اپنایا تھا کوپیانسک پر قبضے کیلیے بھی وہی طریقہ آزمایا گیا ۔

     اور تین دن کے لگاتار آپریشن کے بعد اب باخموت کی طرح کوپیانسک کے کونے کونے پر روسی فوج قابض ہو چکی ہے حالانکہ اس علاقے میں یوکرین نے بڑی تعداد میں فوج ،  ٹینک ، ایم ایل آر ایس اور ایئر ڈیفینس تعینات کر رکھے تھے لیکن روس نے اس علاقے پر حملے سے قبل تین اطراف میں روسی فوج نے مائنز کا جال بچھا دیا اور پھر چوتھی طرف سے حملے شروع کر دیے یوکرینی فوج پر ایک طرف سے روسی فوج قہر برپا کر رہی تھی یوکرینی فوج روسی حملوں سے بچنے کیلیے باقی تین راستوں میں سے جس راستے سے بھی نکلنے کی کوشش کرتی مائنز کی وجہ سے  بھاری نقصان اٹھانا پڑتا اس طرح روسی فوج نے اس علاقے میں تین دنوں میں یوکرینی فوج کو دھول چٹا دی اب روس نے کوپیانسک کے بعد خارکیو پر حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+