بجلی ،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے گھبرا کر کراچی کے تاجر اور شہری سڑکوں پر نکل آۓ

 

 نیوز ٹوڈے : بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عدم توازن اور بے تحاشا بلوں کے خلاف احتجاج کرنے کیلیے تاجر اور عام شہری کراچی میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اس وقت ملک میں مہنگائی گزشتہ 76 سال کی تاریخ کی بد ترین مہنگائی ہے اس مہنگائی نے عام شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے تاجروں کے رہنماؤں کے مطابق بغاوت اور احتجاج کا فیصلہ تاجروں کی 300 سے زائد تنظیموں کی حمایت سے کیا گیا ہے تاجروں نے بڑی تعداد میں بولٹن مارکیٹ پر احتجاج کیا انہوں نے بجلی کے بلوں میں مرحلہ وار اضافے پر احتجاج  کرتے ہوۓ کہا کہ وہ اگلے مرحلے میں بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے ۔

     تاجر رہنما ابراہیم رؤف نے سڑک پر لیٹ کر احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ ہماری محنت ، ہمارا پیسہ اور ہمارے ہی بچے روڈ پر آگۓ ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اب ملک بند بھی ہو جاۓ ہم کسی صورت بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اب ہم سڑکوں پر نکل آۓ ہیں اس میں لوگ شامل ہوتے جائیں گے تاجر رہنما نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کو آواز بلند  کرنا ہوگی کراچی کے مختلف علاقوں  سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بلوں کی زیادتی سے تنگ آۓ لوگ اس احتجاج میں شامل ہو رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+