پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں آگ لگنے سے 18 افراد جھلس کر ہلاک ہو گۓ
- 21, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس ڈیزل سے بھری ٹینکی لے جانے والی پک اپ سے ٹکرا گئی جس سے مسافر بس میں آگ لگ گئی اور مسافر بس میں موجود 18مسافر جل کر کوئلہ بن گۓ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنڈی بھٹیاں موٹر وے کے قریب پیش آیا بس میں 50 مسافر سوار تھے 20 اگست صبح سوا چار بجے کے قریب یہ مسافر بس آگے جانے والی ڈیزل کی ٹینکی لے جانے والی پک اپ سے ٹکرا گئی بس نے جیسے ہی پک اپ کو ٹکر ماری دونوں میں آگ لگ گئی ریسکیو عملہ فورًا جاۓ وقوعہ پر پہنچ گیا لیکن ڈیزل کی وجہ سے آگ نے دونوں گاڑیوں اور ان میں موجود افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گاڑی کے اندر سے چیخ وپکار کی آوازیں آ رہی تھیں گاڑی کے شیشے توڑ کر کچھ مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی گئی اب تک اس بس میں ہلاک ہونے والے 18 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں -
جل جانے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ناممکن ہے جاں بحق دو خواتین کو کپڑوں سے پہچان لیا گیا ہے باقی افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جاۓ گی حادثے میں زخمی افراد کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والے14 افراد میں سے دو بچوں سمیت چار افراد کی حالت تشویشناک ہے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ڈی ایس پی موٹروے سمیت 9 موٹر وے ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے تحقیق کی جا رہی ہے کہ ٹول پلازہ پر ڈیزل لے جانے والی گاڑی کو کیوں روکا نہیں گیا موٹر وے پر ڈیزل لے جانے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا-
تبصرے