نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی نے کیا متاثرین جڑانوالہ کو 20،20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
- 21, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : سانحہ جڑانوالہ میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 190 ہو گئی ہے نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی نے علاقے کا دورہ کیا انہوں نے اس واقعے کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوۓ واقعے کی مذمت کی اور متاثرین کیلیے گھروں کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے متاثرین کو گھروں کی بحالی اور مرمت کیلیے 20،20 لاکھ روپے دیے جائیں گے وزیر اعلٰی پنجاب نے سانحہ جڑانوالہ کے بعد اتوار کو جڑانوالہ کے متاثرہ گرجا گھر میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی-
وزیر اعلٰی کابینہ کے ساتھ گرجا گھر پہنچے متاثرہ گرجا گھر میں کابینہ کے اجلاس میں محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اس سانحہ میں جن کے گھر جلاۓ گۓ ہیں انہیں حکومت کی طرف سے 48 گھنٹوں کے اندر اندر 20،20 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی متاثرین کیلیے راشن کا اہتمام بھی کیا گیا ہے متاثرین کی گھروں کی طرف واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے اس تقریب میں مسیحی برادی اور ملک کے استحکام کیلیے دعائیں مانگی گئیں-
تبصرے