تائیوان کے چاروں اطراف گھیرا تنگ کر لیا ہے روس کے جنگی جہازوں نے
- 21, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: چین ایک طرف روس کو جنگ میں ڈرونز،ہیلی کاپٹرز، اور دوسرے بڑے ہتھیار دے رہا ہے تو دوسری طرف تائیوان پر حملہ کرنے کی تیاریاں بھی لگاتار آگے بڑھا رہا ہے چین کی سی ایل اے فورس نے تائیوان کے گرد جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں اس وقت تائیوان کے چاروں اطراف چین کے فوجی اور ہتھیار تعینات ہو چکے ہیں تائیوان کی طرف سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ تائیوان کے چاروں طرف سے چین کے جنگی جہازوں نے گھیرا تنگ کر رکھا ہے جو کہ تائیوان کی سرحد عبور کر رہے ہیں اور اب چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے-
چین کے ساتھ روس اور شمالی کوریا بھی کھڑے ہیں جنپنگ جانتےہیں کہ وہ روس اور شمالی کوریا کے ساتھ مل کر تائیوان کو بآسانی ہرا سکتے ہیں شمالی کوریا کو امریکہ اور جنوبی کوریا نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر تائیوان کے معاملے میں شمالی کوریا کے ہتھیار استعمال کیے گۓ تو یہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف کاروائی سمجھی جاۓ گی کیونکہ تائیوان کے ساتھ جنوبی کوریا اور جاپان کھڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ کم جان اور ولادیمیر پیوٹن چین کے ساتھ مل کر جنوبی چینی سمندر میں امریکہ کو بہت بڑی شکست دینا چاہتے ہیں-
تبصرے