سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت 226,800 روپے تک جا پہنچی
- 21, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان میں سونے کی قیمت ہفتے کے دوران مسلسل پانچویں روز ہزار روپے بڑھ کر 226,800 فی تولہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیولرز کی جانب سے سونے (24 قیراط) کی قیمت میں 1,500 فی تولہ سے روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 226,800 روپے تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 1,286 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 194,444 تک جا پہنچی ہے۔
ہفتے کے روز قیمتی دھات کی قیمت میں اضافے سے قیمت میں مجموعی 5000 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ پاکستانی روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر کے مطابق ہے۔ جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 295.78 پر بند ہوا۔ اگر آنے والے ہفتے میں روپے کی گراوٹ کو نہ روکا گیا تو قیمتی دھات کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔
تبصرے