بھارت نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ نکیال سیکٹر پر فائرنگ شروع کر دی

جنگ بندی کے معاہدے

بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ نکیال سیکٹر  کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی یہ کوئی واحد اور انوکھی کاروائی نہیں ہے بھارتی فوج نے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے معصوم لوگوں پر ہر وقت موت کی تلوار لٹکتی رہتی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر جنگ بندی کا جو معاہدہ ہو چکا ہے بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کئی مرتبہ اس کی خلاف ورزی کر چکی ہے-

یہ مسلمانوں کو اکسانے والی کاروائیاں ہیں جیسے بھارتی فوج نے کل جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوۓ نکیال سیکٹر پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو شہید کر دیا اور تین خواتین کو زخمی کر دیا خواتین گھاس کاٹ رہی تھیں جب ان پر حملہ کیا گیا شہید ہونے والے شہری کا نام غیاث ہے پاکستان آئی ایس پی آر کی طرف سے بھارتی فوج کی اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوۓ کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن کا خواہاں ہے اور دشمن کی کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کی طاقت بھی رکھتا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+