شہباز شریف نے دی تسلی لندن میں نواز شریف کو ملاقات کے دوران
- 22, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: ستمبر کے آخری ہفتے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی متوقع ہے چوتھی مرتبہ نواز شریف وزارت عظمٰی کے امیدوار منتخب ہوں گے لندن میں شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی دونوں بھائیوں نے رات کا کھانا اکٹھے کھایا ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف سے صدر مملکت کے حالیہ بیان پر بھی تبادلہ خیال کیا شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت اتنی بڑی غفلت کیسے کر سکتے ہیں ان کے بیان کی انکوائری ہونی چاہیے کیونکہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں یا اعتراضات بھی نوٹ کرتے ہیں زبانی کلامی اعتراضات اور بیانات والی کوئی بات نہیں شفاف تحقیق سے ہی اصل معاملہ واضح ہو گا-
شہباز شریف نے ملاقات کے دوران نواز شریف سے ان کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کی تیاریوں کا تزکرہ بھی کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان عام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ان کی ملاقات اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی اس ملاقات کے دوران حسن نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے مسلم لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ نواز شریف کو تسلی ہو جاۓ کہ ان کی پاکستان آمد پر انہیں مکمل تحفظ دیا جاۓ گا آتے ہی انہیں جیل نہیں جانا پڑے گا کیونکہ لندن جانے سے پہلے ان پر پاکستان میں مقدمہ چل رہا تھا قانون کے مطابق وہ پاکستان آئیں گے تو انہیں جیل جانا پڑے گا اور اس وقت تک وہ جیل میں رہیں گے جب تک قانونی طور پر ان کی ضمانت نہیں ہو جاتی نواز شریف ان تمام معاملات کا حل لندن میں بیٹھ کر ہی تلاش کر رہے ہیں-
تبصرے