بھارت کی طرف سے دریاۓ ستلج میں چھوڑے گۓ پانی سے پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی سیلابی صورتحال کا خطرہ
- 22, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : بھارت کی طرف سے چھوڑے گۓ 2 لاکھ اسی ہزار کیوسک پانی کے ریلےسے دریاۓ ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے سیلابی ریلا اس وقت بہاولنگر کی حدود میں داخل ہو چکا ہے وہاڑی میں بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں سیلاب کی زد میں آ گئیں ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گۓ ہیں کئی علاقے زیر آب آنے کی وجہ سے زمینی رابطے منقطع ہو چکے ہیں ہزاروں لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گۓ ہیں ۔
حکومت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اٹھارہ سال بعد دریاۓ ستلج میں پانی کا اتنا بڑا ریلہ داخل ہوا ہے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب پانی کے ان ریلوں نے سندھ کا رخ بھی کر لیا ہے پنوں عاقل کے قریب کینال میں 100 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا ہے جس سے کئی علاقے زیر آب آگۓ ہیں بہت بڑے رقبے پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو بروقت اطلاع دے دی تھی لیکن پھر بھی کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گۓ ۔
تبصرے