منڈی بہاؤاالدین ماں نے اپنے ہی بچوں کو زہر دے دیا
- 22, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں غربت کی چکی میں پسے ہوۓ لوگوں کا جینا تو پہلے ہی مشکل ہو چکا ہے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑے ہوۓ ہیں اوپر سے بجلی کی روز بروز بڑھتی قیمتوں نے پاکستانی عوام کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہےاور غریب عوام اس حال کو پہنچ چکی ہے کہ اسے جینے کی بجاۓ مرنا آسان نظر آنے لگا ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ آج منڈی بہاؤالدین کےایک چک رائب میں پیش آیا جہاں پر غربت کی ستائی ایک ماں نے اپنے دو بیٹوں کو زہر دے کر ہمیشہ کیلیے سکون کی نیند سلا دیا ۔
منڈی بہاؤالدین کے چک رائب کی ایک غریب عورت جو کہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ بھی بڑی مشکل سے پال رہی تھی کہ اس کے گھر کا بجلی کا بل اس کی استطاعت سے بہت زیادہ آگیا بل ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے واپڈا والوں نے بجلی کا کنیکشن کاٹ دیا اور میٹر اتار کر لے گۓ بھوک سے ستاۓ بچے رات کو گرمی کی وجہ سے سو نہ پا رہے تھے ماں اپنے بچوں کو گرمی کی وجہ سے روتا اور بلکتا دیکھ نہ پائی اور انہیں زہر دے دیا جس سے دو بچے جان کی بازی ہار گۓ ۔
تبصرے