بھارت کے علاقے اتراکھنڈ میں تہری کے مقام پر کار پارکنگ پر پہاڑی تودہ آن گرا

لینڈ سلائیڈنگ

نیوز ٹوڈے : بھارت کے علاقے اترا کھنڈ میں تہری کے علاقے میں ایک کار پارکنگ کے اوپر پہاڑی تودہ آن گرا اس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی گاڑیاں اور افراد پہاڑکے ملبے تلے دب گۓ بھارت کے مختلف علاقوں میں لگاتار بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑوں کے پھسلنے کا خدشہ بڑھ چکا ہے تہری کے اس کار پارکنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کہرام مچ گیا ریسکیو حکام موقع پر پہنچ چکے ہیں ملبے کی نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ لوگوں کو زندہ بچایا جا سکے ملبے کے نیچے سے دو خواتین اور ایک بچے کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ابھی مزید کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے تقریباً دو ہفتے قبل اترا کھنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے بارہ لوگ ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگۓ تھے اور اس وقت بھی کئی دکانیں ملبے کی زد میں آ گئی تھیں اب دو ہفتوں میں یہ دوسرا دردناک واقعہ ہے ریسکیو اہلکاروں کو ملبہ ہٹانے میں دقت کا سامنا ہے کیونکہ لگاتار بارشوں سے پہاڑ اتنے نرم ہو چکے ہیں کہ پتھر اور ملبہ ابھی بھی گر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+