برطانیہ اپنے چیلنجر 2 کی شکست کا بدلہ روسی ٹینکوں کے ملبے سے لینے لگا

روسی ٹینکوں کا ملبہ

نیوز ٹوڈے : یورپی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ روس کے ٹینکوں کی طاقت کا اندازہ لگانے کیلیے برطانیہ یوکرین سے روس کے تباہ شدہ ٹینکوں کا ملبہ خرید رہا ہے کیونکہ جنگ کے شروع سے لے کر اب تک ٹینک روسی فوج کا سب سے فائدہ مند ہتھیار ثابت ہوۓ ہیں روس کے ٹینکوں نے برطانیہ کے چیلنجر 2 ٹینکوں کو بھی میدان میں ٹکنے نہیں دیا روس کی فوج نے اپنے ٹینکوں کی طاقت سے ہی حملہ کرکے یوکرینی فوج کو کئی علاقوں میں شکست دی ہے برطانیہ نے جب یوکرین کو اپنے سب سے خطرناک اور طاقتور چیلنجر دیے تھے تو اس وقت زیلینسکی کی باچھیں کھل گئی تھیں ۔

زیلینسکی اور بائیڈن کو یقین تھا کہ یوکرینی فوج چیلنجر 2 کی مدد سے روسی فوج کو یوکرین سے کوسوں دور بھگا دے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا روس کے ٹینکوں کے سامنے برطانیہ کے ٹینک زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور روس نے دعوٰی کر دیا کہ اس نے برطانیہ کے کئی ٹینک تباہ کر دیے ہیں یہ برطانیہ کیلیے بہت بڑا جھٹکا تھا اسلیے اب برطانیہ کے ملٹری ایکسپرٹ روس کے ٹینکوں کے ملبے کی جانچ سے اس کے ٹینکوں کی خاصیت اور طاقت جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ روس کو کمزور کیا جا سکے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+