دریاۓ ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے بہاولنگر میں تباہی مچا دی
- 23, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: دریاۓ ستلج میں بہاولنگر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی سیلابی ریلا لالیکا، چاویکا، چک بھنڈی اور ماڑی میاں صاحب کے علاقوں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوب گئی بہاولنگر کے علاقے میں سیلابی پانی اس زور سے داخل ہوا کہ کئی حفاظتی بند ٹوٹ گۓ اور پانی نے ہیڈ اسلام کے مقام پر بہت بڑی تباہی مچائی دریا کے قریب لودھراں کے علاقے کی کئی بستیاں خالی کرا دی گئیں-
کیونکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہت بڑا سیلابی ریلا اس علاقے سے گزرنے کا خدشہ ہے اسلیے جو لوگ گھر چھوڑنے پر تیار نہیں انہیں زبردستی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھی اس وقت ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے چشتیاں کے مقام پر بھی کئی بستیاں سیلابی پانی بہا لے گیا سیلاب متاثرین کیلیے مختلف مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دیے گۓ ہیں پنجاب حکومت کی طرف سے کھانے ،صحت اور تحفظ کی تمام سہولیات باہم پہنچانے کی ہدایات کی گئی ہیں-
تبصرے