وزیرستان میں دوران آپریشن چھ جوانوں نے اپنی جان وطن پر قربان کر دی

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

نیوز ٹوڈے: جنوبی وزیرستان کے علاقے آسماں منزہ میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے چھ جوان شہید ہو گۓ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد بھی ہلاک ہوگۓ اور دو دہشتگرد زخمی ہو گۓ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے قوم اور وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جاۓ گا-

جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ چھپے ہوۓ دہشتگردوں کو پکڑا جا سکے علاقے میں تلاشی کا عمل بھی جاری ہے سیکیورٹی فورسز کی طرف سے یہ عہد کیا گیا ہے کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے کو دہشتگردوں سے پاک نہ کر دیا جاۓ آئی ایس پی آرکے مطابق تحقیق کے بعد اور زخمی ہونے والے دہشتگرد جو سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ہیں ان سے چھان بین کے بعد معلوم ہوگا کہ دہشت گردوں کا تعلق کس تنظیم کے ساتھ ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+