ہوائی کے لوگ جوبائیڈن کے بے ہودہ مزاح سے دلبرداشتہ ہو گۓ
- 23, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: امریکہ کی ریاست ہوائی میں لگی آگ سے اب تک 114 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 850 افراد لاپتہ ہیں لاپتہ افراد کے بارے میں کچھ پتہ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں یا آگ سے خود کو بچاتے ہوۓ سمدر کی بے رحم موجوں کے حوالے خود کو کر دیا ہے ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں کئی علاقے اور بستیاں جل کر راکھ ہو چکی ہیں اس وقت امریکہ کی ریاست ہوائی میں ہر طرف سیاہی اور تاریکی پھیلی ہوئی ہے امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے دو روز قبل اس سنسان اور تباہ شدہ علاقے کا دورہ کیا-
انہوں نے اس موقع پر ہوائی میں لگی آگ کو اپنے باورچی خانے میں جلائی جانے والی آگ سے تشبیہ دی یعنی بائیڈن کی نظر میں ہوائی کے علاقے مکمل طور پر جل گۓ ہیں لیکن ان کیلیے یہ معمولی بات ہے اس آگ میں تاریخی علاقہ لاہینا جو کہ ہوائی کی بادشاہت کا دارالحکومت تھا مکمل طور پر جل گیا ہے اس علاقے میں موجود سابق شاہی خاندان کی قبریں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں ایسے افسوسناک اور دردناک موقعہ پر بائیڈن کی طرف سے کی گئی بے تکی بات نے مقامی لوگوں کو دلبرداشتہ کر دیا بائیڈن کا یہ بیان ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر تھا مقامی لوگ مشتعل ہو گۓ اور انہوں نے بائیڈن گھر جاؤ کے نعرے لگانا شروع کر دیے اور یہ سوال بھی کیا کہ ان کیلیے یوکرین اتنا اہم کیوں ہے کہ اس کیلیے اربوں ڈالر کی رقم لٹائی جا رہی ہے اور امریکہ کی ریاست کی انہیں کوئی پرواہ نہیں-
تبصرے