امریکہ اور جنوبی کوریا کا جنگی مشقوں کے ذریعے کم جانگ کو ڈرانا مہنگا پڑ گیا

کم جانگ

نیوز ٹوڈے: امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو اکسانے کیلیے شمالی کوریا کے انتہائی قریب جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں جس میں جنگی طیارے ،سب میرین، میزائل اور کئی دوسرے جنگی ہتھیاروں کا استعمال ایسے کیا جا رہا ہے جیسے کوئی بہت بڑا آپریشن کیا جا رہا ہو دشمنوں کی ان کاروائیوں سے کم جانگ بھڑکے ہوۓ ہیں امریکہ اور جنوبی کوریا کی ہٹ دھرمی یہ ہے کہ انہوں نے یہ جنگی مشقیں مزید دس دن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس سے کم جانگ آگ بگولہ ہو گۓ شمالی کوریا نے ہمیشہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی ایسی کاروائیوں کی مخالفت کی ہے-

لیکن اب امریکہ جنوبی کوریا اور جاپان نے مل کر شمالی کوریا پر لگام لگانے کیلیے جو بلیو پرنٹ تیار کیا ہے یہ جنگی مشقیں اس منصوبے ک حصہ ہیں تاکہ شمالی کوریا نت نئی میزائلوں اور جنگی ہتھیاروں کی رونمائی اور روس کو جنگی ہتھیار دینے سے باز آ جاۓ لیکن کم جانگ نے ڈرنے کے بجاۓ امریکہ اور جنوبی کوریا کو تھرمو نیوکلئیر جنگ کی دھمکی دے دی ہے اگر یہ جنگی مشقیں مزید دس دن جاری رہیں تو بحیرہ اسود کی طرح پیلے سمندر میں جنگ کا ایک اور مورچہ کھل جاۓ گا شمالی کوریا نے ایک روز قبل کروز میزائل کا ٹیسٹ کر کے امریکہ اور جنوبی کوریا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ اگر انہوں نے جنگی مشقیں جاری رکھیں تو وہ ہیرو شیما اور ناگا ساکی سے بھی بھیانک تباہی مچا دے گا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+