کراچی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی لا پر پابندی عائد

ٖپی ایچ ڈی لا ڈگری

نیوزٹوڈے: کراچی یونیورسٹی میں طلبہ نے ٖپی ایچ ڈی لا ڈگری کیخلاف کیس دائر کیا ہے جس کے بعد کراچی جامعہ میں پی ایچ ڈی لا پر پابندی لگا دی گئ ہے۔ اور یہ نوٹس عدالت میں بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ فریقین نے کہا کہ اس ڈگری کی وجہ سی یونیورسٹی والوں نے ان کے کئی سال متاثر کیے ہے۔ درخواست میں درج کیا گیا تھا کہ ایچ ای سی کی رپورٹ میں 2014 سے 2020 تک داخلے ٹیسٹ کے بغیر قرار دیے تھے، تو جب ٹیسٹ شرط ہی نہیں تھا تو اس کو بنیاد کیا بنایا گیا۔ ہائی کورٹ نے ایچ ای سی پر یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔

ایچ ای سی نے بتایا کہ ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے داخلے میں ٹیسٹ نہیں ہوئے اور پی ایچ ڈی کے لیے اساتزہ بھی درکار نہیں تھے۔ سندھ ہائیکورٹ میں اردو فیڈررل جامعہ میں فیسوں کے اضافے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔فیسوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ سالانہ دس فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ نوٹس زبانی کلامی دیا گیا جس کے بعد عدالت نے کہا کہ زبانی کلامی معاملات پر عدالت کیسے نوٹس جاری کر سکتی ہےَ؟ اردو فیڈرل یونیورسٹی میں فیسوں کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے غریب بچوں کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+