مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے دوران عمرہ زائرین کے طواف جاری رکھنے کے روح پرور مناظر
- 23, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: مکہ مکرمہ میں شدد بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باوجود عازمین عمرہ خٓانہ کعبہ کا طواف جاری رکھے ہوئے ہے۔ موسلا دھار بارش کے بعد بھی عازمین عمرہ نے طواف جاری رکھا اور اللہ کی حمدو ثنا بھی جاری رکھی۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ ساتھ، لبیک اللہ ہما لبیک کی گونج ایک خوبصورت منظر پیش کر رہی تھی۔
مسجد الحرام میں بارشوں سے مکہ کے ارد گرد کے علاقے بھی زیر آب آگئے۔ بارش کے دوران، مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہو گئی ہے۔ زائرین کے لیے ، نماز کی سہولت کے لیے مطاف، اور اس کے مقامات اور داخلی راستے پر پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا گیا تھا-
تبصرے