چین گراری سیٹ کی قیمت 1000 سے بڑھ کر 1400 تک جا پہنچی

چین اور گراری کی قیمت

نیوزٹوڈے: پیٹرول، کھانے پینے کی اشیا، گاڑیاں، ٹرانسپورٹ کے علاوہ موٹرسائیکل کے سپئیر پارٹس بھی عوام کی پہنچ سے دسترس ہو چکے ہے۔ چین ، گراری، پسٹن جو معمولی ریٹ میں ملتے تھے آج وہ بھی غریب عوام کی پہچ سے دور کر دیا گیا ہے۔ چین اور گراری کی قیمت ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 1400 روپے تک بڑھا دی ہے۔

اس سے قبل اس کی قیمت نوسو روپے تھی۔ چھ دن پہلے پیٹرول مہنگا ہوا تھا جس کے باعث ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بجلی کے بلوں میں بھی آج پانچ روپے بڑھانے کی درخواست کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پانی کے بل میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ سونے اور ڈالر کی مارکیٹ میں بھی آئے دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+