رانی پور پیر اسد شاہ کی حویلی میں ہلاک ہونے والی ملازمہ بچی فاطمہ کے کیس میں اہم پیش رفت

ملازمہ بچی فاطمہ

نیوز ٹوڈے : خیر پور کے علاقے رانی پورمیں پیر اسد شاہ کی حویلی میں ملازمہ بچی فاطمہ پر تشدد کے باعث ہلاکت کے مقدمے میں عدالت نے ملزم اسد شاہ اور اس کی بیوی حنا شاہ کو گرفتار کرنے کا حکم سنا دیا تھا ملزمہ حنا شاہ نے عدالت سے قبل از گرفتاری سات دن کی ضمانت لے رکھی تھی جس کی مدت اب ختم ہو چکی ہے قبر کشائی اور فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس کیس نے اور بھی سنجیدہ رخ اختیار کر لیا ہے کیونکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے شواہد ملے ہیں -

اعلٰی حکام نے نے قید اسد شاہ سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا رکھی تھی اس کے باوجود مقامی ایس ایچ او نے پیسے لے کر ان کے مریدوں سے اسد شاہ کی ملاقاتیں کروائیں حالانکہ اس سے پہلے ڈی آئی جی سکھر یہ کہہ چکے ہیں حساس قسم کے اس کیس میں پولیس کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گی مظلوم والدین کو ہر صورت انصاف دلایا جاۓ گا با اثر ملزمہ حنا شاہ کی گرفتاری کیلیے متاثرہ خاندان نے اعلٰی حکام سے امیدیں لگا رکھی ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+