صدر مملکت نے الیکشن کے معاملات حل کرنے کیلیے چیف الیکشن کمیشن کو دعوت نامہ بھیج دیا
- 24, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن کے چیف سکندر سلطان راجہ کو الیکشن کے معاملات طے کرنے کیلیے دعوت نامہ بھیجا ہے صدر مملکت نے چیف الیکشن کمیشن کو جو خط بھیجا ہے اس میں لکھا ہے کہ صدر آئین کے اڑتالیس پانچ کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کیلیے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں تمام صوبائی وزراء کی بھی یہی راۓ ہے صدر مملکت کا خط چیف الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکا ہے چیف الیکش کمیشن نے صدر سے ملاقات کے دوران آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس طلب کر لیا ہے-
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کیلیے بھی دعوت نامے بھجوا دیے ہیں شہباز شریف، آصف زرداری،چئرمین پی ٹی آئی،اور مولانا فضل الرحمٰن کو خط لکھ کر الیکش کمیشن سے مشاورت کی دعوت دی گئی ہے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی مردم شماری کے نتائج اور حلقہ بندیوں کا اثر الیکشن کی تاریخ پر کیسے ہو سکتا ہے نئی مردم شماری میں آبادی بڑھے گی جس کا مطلب یہ ہوگا کہ حلقہ بڑا ہو جاۓ گا سیٹیں تو اتنی ہی رہیں گی اسلیے الیکشن 90 روز کے اندر ہی کراۓ جائیں نئی حلقہ بندیوں کو بنیاد بنا کر الیکش میں تاخیر نہ کی جاۓ -
تبصرے