طیارہ حادثے میں پریگزون کی موت دشمن کی چال یا پیوٹن کا بدلہ
- 24, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: گزشتہ رات ماسکو سے پیٹرز جانے والے طیارے میں 10 افراد سوار تھے اس طیارے میں روس کی نجی فوج ویگنر گروپ کے سربراہ پریگزون بھی سوار تھے طیارہ اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہو گیا ویگنر چیف کی اچانک موت نے کئی سوالوں کو جنم دیا کہ ان کی موت محض ایک حادثہ ہے یا چوبیس جون کو پریگزون کی طرف سے کریملن کے خلاف کی شروع کی گئی بغاوت کا بدلہ لیا گیا ہے حالانکہ ویگنر فوج اور روس کی حکومت کے درمیان بہت جلد ہی صلح ہو گئی تھی لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پیوٹن اپنے دشمنوں اور خصوصا غداری کرنے والوں کو نہیں بخشتے-
لیکن پریگزون پیوٹن کا دایاں بازو تھا اس واقعے کے بعد پیوٹن نے پریگزون یا ان کے کمانڈوز کے بارے میں کبھی کسی قسم کی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا تھا اسلیے پریگزون کی موت کو دشمن کی بہت بڑی چال کہا جا سکتا ہے کیونکہ ویگنر فوج نے باخموت کے مقام پر یوکرینی فوج کو ایڑیاں رگڑنے پر مجبور کر دیا تھا اسلیے پریگزون زیلینسکی کی آنکھوں میں چبھ رہا تھا زیلینسکی جانتے تھے کہ پریگزون کی موت سے روس کے اندر ہی بغاوت کا ایک نیا مورچہ کھل سکتا ہے اس لیے یہ یوکرین کی سوچی سمجھی سازش بھی ہو سکتی ہے حقائق کا علم تحقیق کے بعد ہی ہوگا لیکن پریگزون کی موت روس کیلیے بہت بڑا جھٹکا اور نقصان ہے-
تبصرے