خلیج فارس میں موجود امریکی اڈوں کیلیے بنا خطرہ ایران کا نیا مہاجر 10 ڈرون
- 24, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : ایران کا امریکہ سے معاہدہ ٹوٹنے کے بعد سے ہی ایران اپنے ہتھیار خانے کو نۓ اور خطرناک ہتھیاروں سے بھر رہا ہے وہ وقتًا فوقتًا کسی نۓ ہتھیار کی رونمائی کرکے دشمن کو چیلنج کرتا رہتا ہے 22 اگست 2023 کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ڈیفینس منسٹری کے ایک پروگرام میں یہ بیان دیا ہے کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر کسی ملک نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم اس کو نیست ونابود کر نے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں اپنے تحفظ کیلیے دوسرے ملکوں سے ہتھیار خریدنے پڑتے تھے لیکن اب ہم خریدار سے سپلائر بن چکے ہیں ایران نے ایک نیا ڈرون مہاجر دس بنانے کا دعوٰی کیا ہے جو کہ ایران کے سابقہ ڈرون سے کئی گنا طاقتور ہے ایران نے یہ ڈرون تیار کرکے اسرائیل کو کھلی دھمکی دی ہے کہ یہ ڈرون اسرائیل کے اندر گھس کر چند سیکنڈ میں ہی اسرائیل کے کسی کونے میں دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے ایران کا یہ ڈرون مختلف قسم کے بموں اینٹی راڈار ہتھیاروں کو بھی ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ ڈرون 300 کلو تک کا وزن لے جانے کی طاقت رکھتا ہے اس کی رفتار 210 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے یہ ڈرون 2000 کلو میٹر کی بلندی تک اڑان بھر سکتا ہے اسلیے خلیج فارس میں امریکہ کے کئی اڈے اس کی زد میں آ سکتے ہیں-
تبصرے