آنکھیں ایشوریا جیسی کرنی ہیں تو مچھلی کھائیں، بھارتی وزیر کا مشورہ
- 24, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے ایک وزیرکی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی وزیر نے ماہی گیروں کے اجتماع میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوےَ کہا ہےکہ مچھلی کھانے کے بہت سے فائدے ہیں جو لوگ روزانہ مچھلی کھاتے ہیں ان کی آنکھیں ملکہ حسن اور فلمی دنیا کی کامیاب اداکارہ ایشوریا رائے کی طرح خوبصورت ہوجاتی ہیں۔ وہ صرف نوجوانوں کو مچھلی کھانے کی طرف راغب کرنا چاہتے تھےتاکہ ماہی گیروں کا کام زیادہ چل سکے اور وہ اچھا کما سکیں-
بھارت سے تعلق رکھنے والے وزیر وجے کمار گاوت نےمزید کہا کہ اگر آپ کی آنکھیں بھی ایشوریا کی طرح ہو گئیں توآپ جسکو بھی دیکھیں گے وہ آپ کا دیوانہ ہو جاےَ گا- اس بیان پر اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر وجے کمار گاوت کا مزاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو سارے مچھلی خور ایشوریا رائے کے ہم شکل ہوتے۔
تبصرے