برازیل کا صدر بھی گھڑی چور نکلا , گھڑی امریکہ میں 68 ہزار ڈالر میں فروخت
- 24, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: برازیل کے سابق صدر کو گھڑی چوری کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ صدر نے سعودی عرب سے تحفے میں دی گئی تھی جو کہ انہوں نے امریکہ کو بیچ دی تھی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، برازیل کے سابق صدر نے گھڑی 68 ہزار ڈالر میں فروخت کی جس کے بعد ان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اور الزام ثابت ہونے کے بعد ان کو گرفتار کیا جائے گا۔
صدر کے وکلا نے کہا ہے کہ یہ تحفے ریاستی نہیں ہے ان کے ذاتی تحفے ہیں۔ حکومت اس کو ملک کی ملکیت قرار دے رہا ہے۔ مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 2021 میں برازیل کے سابق صدر نے اپنے دور میں سعودیہ سے دو ڈائمنڈ جیولریز وصول کی تھی ، جن کی مالیت 32 لاکھ 75 ہزار ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔ اور صدر نے یہ مال خٓانے میں جمع کرانے کی بجائے اپنے پاس رکھ لی تھی۔
تبصرے