ادویات کی قیمتوں میں ٪40 تک کا اضافہ کر دیا گیا
- 25, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : اشیاۓ خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں لگاتار اضافے نے پہلے ہی لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا تھا غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پسنے والی عوام کی جان نکالنے کیلیے حکومت کا ایک اور اقدام سامنے آ گیا ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اس سال میں دوسری مرتبہ اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے لوگوں کیلیے اب ادویات خریدنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے باقاعدگی سے استعمال ہونے والی ادویات اب لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں ۔
ضروری ادویات میڈیکل سٹور پر دستیاب ہی نہیں ہیں جو مل رہی ہیں وہ بھی دوگنی قیمت کے ساتھ فروخت کی جا رہی ہیں سٹوروں پر ادویات کی قلت اور ان کی قیمتوں میں اضافہ دونوں مسائل ہی مریضوں کیلیے وبال جان بن چکے ہیں عام ادویات کی قیمتوں میں اب٪40 تک اضافہ کر دیا گیا ہے عوام کے احتجاج پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ صرف نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں اس کا مطلب ہے کہ عوام کے رونے دھونے اور چیغ وپکار کا حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔
تبصرے