سندھ کے غلام رسول نے بھتیجی کو ونی ہونے سے بجانے کیلیےجرگے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

پسند کی شادی

نیوز ٹوڈے : صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹگی میں اوباڑو کے علاقے لکھ پور میں ایک مبینہ جرگے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے وہ جرگہ سات سال قبل لکھ پور میں رہنے والے غلام رسول کی پسند کی شادی کرنے پر کیا گیا تھا غلام رسول نے سات سال قبل اپنے علاقے کی ایک لڑکی سے پسند کی شادی کر لی تھی جس پر علاقے کے لوگوں نے ان کی زندگی مشکل بنا دی تھی حالانکہ لڑکے نے اپنی ہی برادری میں پسند کی شادی کی تھی لیکن لڑکی کے خاندان والوں نے جرگہ بلا کر یہ شرط رکھی-

کہ لڑکے کی دس سالہ بھتیجی کو ونی کیا جاۓ تو دونوں خاندانوں میں صلح ہو سکتی ہے اس کے علاوہ جرگے کے فیصلے کے مطابق لڑکے کو دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی سنایا گیاجرگے کے اس فیصلے پر لڑکے نے انصف کیلیے عدالت سے رجوع کیا ہے مقدمے میں سولہ افراد نامزد کیے گۓ ہیں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے لڑکے اور اس کے گھر والوں نے اعلٰی حکام سے تحفظ کی فراہمی کی اپیل کی ہے کہ ہماری بچی کو ونی ہونے سے بچایا جاۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+