برطانیہ میں سولہ سالہ ماہ نور چیمہ نےاو لیول کے 34 مضامین میں اے سٹار گریڈ حاصل کر لیا

برٹش پاکستانی طالبہ

نیوز ٹوڈے : برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور نے شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے خاندان اور وطن کا نام روشن کر دیا ماہ نور کی عمر سولہ سال ہے ماہ نور چیمہ نے ذہانت میں نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے ماہ نور چیمہ نے برطانیہ میں او لیول امتحان میں 34 مضامین میں اے سٹار گریڈ حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے ماہ نور چیمہ نے 10 مضامین سکول میں اور 24 بطور پرائیویٹ دیے اس مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 آیا ہے ۔

وہ ذہانت کے لحاظ سے آئن سٹائن سے بھی آگے ہے ماہ نور ایک مسلمان لڑکی ہے اور اس کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے اس نے نہ صرف برطانیہ میں بلکہ او لیول امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ماہ نور نے اپنے والد عثمان چیمہ اور والدہ طیبہ چیمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+