سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اٹلانٹا میں جیل سے 20 منٹ کی گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے : امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 میں امریکہ میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا انہیں دھاندلی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا لیکن گرفتاری کے صرف 20 منٹ بعد ہی انہیں رہا کر دیا گیا ٹرمپ نے خود جارجیا کی جیل میں جاکر گرفتاری دی تھی 20 منٹ حراست میں رکھنے کے بعد ان سے دو لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے اور پھر انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

ٹرمپ ایک پرائیویٹ طیارے سے نیو جرسی سے اٹلانٹا پہنچے تھے وہاں جارجیا جیل کے باہر ان کے کئی حامی موجود تھے انہیں چار الگ الگ فوجداری مقدمات میں 91 الزامات کا سامنا ہے جیل میں ایک مرتبہ پھر ان کے انگلیوں کے نشانات لیے گۓ جیل سے رہائی کے بعد وہ کانواۓ واپسی کیلیے روانہ ہو گئے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+