حیدرآبادمیں ٹریفک پولیس کیلئے اے سی والے ہیلمٹ ایجاد
- 25, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: سڑکوں پرٹریفک،سخت دھوپ اور آلودگی کے باعث حیدرآباد کی ٹریفک پولیس کوبہت ساری مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔انتہائی دھوپ اور گرمی کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے رچہ کنڈہ پولیس نے ایک بہترین کمپنی کے ساتھ مل کر ٹریفک پولیس ملازمین کے لیے اے سی ہیلمٹ ایجاد کیے ہیں-- اس ہیلمٹ کو دو گھنٹے چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے-اور آٹھ گھنٹے تک اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے یہ ہیلمٹ آٹھ گھنٹے ٹریفک پولیس ملازمین کو دھوپ سے بچاسکتی ہے تاکہ وہ پٌر سکون اپنی ڈیوٹی کر سکے۔
ایک ٹریفک پولیس ملازم نے اس ہیلمٹ کو استعمال کرنے کے بعد اس کےفائدوں و خامیوں سے آگاہ کیا۔ اے سی پی ٹریفک پولیس نے کہا کہ یہ ہیلمٹ کافی فائدہ مند ہے۔ ہیلمٹ کے سامنے ایک موٹر لگی ہوئی ہے جس کے ذریعے ہیلمٹ کے اندر ٹھنڈک جاتی ہے- اس موٹر پر بارش کے پانی کا بھی کچھ اثر نہیں ہوتا- تجرباتی پراجیکٹ کے طورپراس کا معاینہ کیاجارہا ہے۔ 10 سے 12 دن اس کا استعمال کرنے کے بعد اس کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
تبصرے