سندھ میں پہلی بار فری وائی فائی انٹرنیٹ سروس کا آغاز

فری انٹرنیٹ

نیوزٹوڈے: سندھ کے شہر روہڑی میں پہلی بار ضلع کونسل کی جانب سے فری انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، اس منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ روہڑی شہر کو سندھ کا پہلا فریانٹرنیٹ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ افتتاح کے دوران ضلع کے چؕئیر مین نے کہا کہ اس جدید دور میں نوجوانوں کیلئے فری انٹرنیٹ کی سہولت ضروری ہے اور ایک ہی وقت میں کم از کم تین ہزار افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکے گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ، روہڑی کے مقام کے بعد، سکھر، پنو عقل اور اس کے ساتھ باقی بھی شہروں میں یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔ طلبہ نے بھی کہا کہ فری انٹرنیٹ سے تعلیم کا حصول آسان ہو گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+