پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان، یمن اور فلسطین سے بھی نیچے
- 25, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان ایک بار پھر، پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق، دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ پوری دنیا کے مقابلے 101 نمبر پر آیا ہے۔ لندن کی معروف کمپنی فرم ہینلے گلوبل نے ایک بریف رپورٹ جاری کی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ سنگا پور کو قرار دیا گیا ہے جسے ۱۹۳ مقامات میں جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوسرے نمبر پر فن لینڈ اور تیسرے نمبر پر فرانس اور چوتھے پر جرمنی کا پاسپورٹ زیر فہرست ہیں۔ عرب ممالک میں یو اے ای کا 13واں نمبر ہے جبکہ قطر 57 اور کویت 59 نمبر پر موجود ہے۔ عالمی رینکنگ کی فہرست میں بھارت کا پاسپورٹ کا نمبر 85 واں ہے اور پاکستان کا 104 نمبر ریکارڈ کیا گیا ہے-
تبصرے