بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف پاکستانی عوام سڑکوں پر نکل ائی
- 26, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : بجلی کےاضافی بلوں اور شدید لوڈشیڈنگ پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے لوگ سڑکوں پر نکل آۓ ہیں کئی شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر بل جلا دیے ہیں اور بل ادا نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے بخشی پارک میں خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں شہر شہر لوگ اس وقت واپڈا اور کے الیکٹرک کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بلوں سے اضافی ٹیکس ختم کیے جائیں شہریوں کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی پوری نہیں ہو رہی 25 سے 30 ہزار روپے آمدن ہے تو ایسے میں بجلی کے اتنے بھاری بھرکم بل کیسے ادا کیے جائیں ۔
ملتان میں شہریوں نے سڑک بند کر دی ہاتھوں میں بل لیے ہوۓ لوگ نعرے لگا رہے تھے بلوں میں ناجائز اضافہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے اب عوام کا صبر جواب دینے لگا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم گھر کی اشیاء بیچ کر بھی بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہے کمر توڑ مہنگائی کے دور میں 50 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل کیسے ادا کیے جائیں لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نایاب اور مہنگی ہے تو سالانہ چھ سو ارب روپے کے مفت یونٹ کیوں فراہم کیے جاتے ہیں یہ بھی بند کیے جائیں اور ان لوگوں سے بھی بل وصول کیے جائیں ۔
تبصرے