کراچی لسبیلا چوک پر سیوریج نالے میں خوفناک دھماکہ

    نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے لسبیلا کے قریب ایک سیوریج لائن میں دھماکے سے کئی افراد زخمی ہو گۓ اور کئی عمارتوں کو بھی بہت نقصان پہنچا گٹر لائن میں گیس بھر جانے کی وجہ سے اتنا زور دار دھماکہ ہوا جیسے کسی نے وہاں کوئی میزائل گرا دی ہو دھماکے سے نالے کے قریب دو ہوٹل مکمل طور پر  تباہ ہو گۓ قریب کی تقریبا 20 سے 22 دکانوں کو بھی بہت نقصان پہنچا نالے کے اوپر کھڑی دو گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا نالے کے قریب کھڑے موٹر سائیکل نالے میں جا گرے تحقیق کے بعد اور مقامی لوگوں کی گفتگو سے پتہ چلا کہ 500 میٹر کا یہ نالہ مکمل طور پر بند تھا ہوا اور گیس کا کوئی اخراج نہیں تھا اس لیے یہ زور دار دھماکہ ہوا ۔

     لسبیلا چوک پر جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت وہاں رش معمول سے کم تھا کیونکہ جمعے کا دن تھا اور لوگ اپنی دکانیں بند کرکے اور وہاں پر گاڑیاں کھڑی کرکے قریبی جامع مسجد میں نماز پڑھنے گۓ ہوۓ تھے اسلیے بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا اس دھماکے سے قریب کھڑے آٹھ افراد بھی زخمی ہو گۓ کچھ لوگ نالے میں بھی گر گۓ ریسکیو اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوۓ زخمیوں کو نالے سے نکال کر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+