امریکہ یوکرین کو ایف 16 نہیں دے رہا بلکہ اس جنگ کو نیوکلیئر جنگ میں بدل رہا ہے کم جانگ

     نیوز ٹوڈے : یوکرین کی جنگ میں یوکرین کو بچانے کیلیے یورپی ملکوں نے اپنی آخری کوشش آزمانے کا فیصلہ کیا ہے امریکہ کے جس ایف 16 کیلیے زیلینسکی شروع سے ہی کوشش کر رہے تھے اب نیٹو کے دو ملکوں نیدر لینڈ اور ڈنمارک نے یوکرین کو ایف 26 دینے کی حامی بھر لی ہے پہلے یوکرینی پائلٹوں کو ایف 16 کی ٹریننگ دی جاۓ گی اور پھر امریکہ کا یہ خوفناک ہتھیار یوکرین پہنچ جاۓ گا نیٹو کے اس اعلان پر کام شروع ہونے سے پہلے ہی شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اون نے کہا ہے کہ یوکرین کو ایف 16 دے کر امریکہ اس جنگ کو نیوکلیئر جنگ میں بدل رہا ہے اگر ایسا ہے تو ہم ایک مرتبہ پھر روس کا ساتھ دینے اور اس کی مدد کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔

       ہم روس کی جنگ کو جائز قرار دیتے ہیں اور اس کی ہر طرح سے مدد کریں گے کم جانگ نے کہا کہ ولادیمیر زیلینسکی امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں وہ امریکہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوۓ ہیں اصل لرائی امریکہ کی ہے وہ روس کے ساتھ مل کر امریکہ سے لڑنے کیلیے تیار ہیں کم جانگ نے اس سے پہلے بھی امریکہ کی مخالفت کی تھی جب امریکہ نے یوکرین کو کلسٹر بم دینے کی بات کی تھی تو شمالی کوریا نے امریکہ کی خوب مخالفت کی تھی امریکہ کو شکست دینے کیلیے صرف روس ہی نہیں بلکہ چین ، ایران اور شمالی کوریا بھی بے تاب ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+