خیر پور کی دس سالہ فاطمہ نامی ملازمہ بچی کے قتل کیس میں ملوث چار اور ملزمان میڈیا کے احتجاج پر گرفتار
- 28, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : رانی پور کے علاقے میں دس سالہ فاطمہ نامی ملازمہ پر تشدداور قتل کے کیس میں گرفتار علاقے کے ایس ایچ او ، رانی پور تھانہ کے ہیڈ محرر، علاقے کا ڈاکٹر اور کمپاؤنڈر کو ڈی ایس پی خیر پور نے رہا کر دیا ڈی ایس پی خیر پور نے کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کے سہولت کاروں کو رہا کرتے ہوۓ یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان ملزمان نے اپنی اپنی بے گناہی کے ثبوت عدالت میں پیش کر دیے ہیں اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جا رہا ہے کیس کے دوران یہ ملزمان شامل تفتیش رہیں گے علاقے کے ایس ایچ او اور رانی پور تھانہ کے محرر پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے بچی کی تدفین سے قبل پوسٹ مارٹم نہیں کروایا تھا-
کمپاؤنڈر پر یہ الزام ہے کہ وہ حویلی میں جا کر بچی کا علاج کرتا رہا اور ڈاکٹر پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے غلط میڈیکل رپورٹ تیار کی کہ بچی بیمار تھی اور طبعی موت مری ہے قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو یوں آسانی سے اور چپکے سے رہا نہیں کیا جا سکتا ان چاروں کی رہائی کی خبر میڈیا تک پہنچتے ہی اعلٰی حکام کو اپنی نوکریوں کی فکر لگ گئی اور رہائی کے فورًا بعد ہی چاروں ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کا حکم جاری کر دیا گیا ۔
تبصرے