نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مفت بجلی استعمال کرنے والے افراد کی لسٹ طلب کر لی

بلوں میں بے پناہ اضافے

نیوز ٹوڈے : بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دماغ کے فیوز کو اڑانے والے بجلی کے بلوں کے خلاف پنجاب ، سندھ اور کے پی کے میں لوگ سڑکوں پر نکل آۓ جگہ جگہ لوگوں کے مظاہرے ہو رہے ہیں لوگ بجلی کے بلوں کے خلاف اور مفت بجلی کی فراہمی کے خلاف نعرے لگاتے ہوۓ گلیوں اور سڑکوں پر نکل آۓ ہیں لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ایک طرف تو عام لوگ اپنے گھر کی قیمتی اشیاء بیچ کر اور مہینے بھر کی پوری تنخواہ سے بھی بجلی کا بل ادا نہیں کر سکتے اور دوسری طرف ماہانہ کروڑوں روپے کی بجلی جو لوگ مفت استعمال کر رہے ہیں اس تضاد کو ختم کیا جاۓ اور غریب عوام کے خون پسینے سے بجلی کے تمام اخراجات پورے کرنے کی بجاۓ ان افراد سے بھی بجلی کے بل وصول کیے جائیں -

عوام کے مظاہرے اور احتجاج زور پکڑتا جا رہا ہے بہاولپور میں قومی شاہراہ بلاک کر دی گئی ہے اسی طرح رحیم یار خان کا سٹی پل بھی بلاک کر دیا گیا ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں عوام کے اس احتجاج اور پر زور مطالبے پر ایکشن لیتے ہوۓ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی حکام کو یہ ہدایت جاری کر دی ہے کہ ملک میں کس کس کو مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے کتنے یونٹ کس کس کو مفت دیے جا رہے ہیں ماہانہ کتنے روپوں کی مفت بجلی استعمال کی جا رہی ہے اس کے متعلق لسٹ بنا کر جلد از جلد پیش کی جاۓ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ عوام مشکل میں ہو اور افسران ان کے ٹیکسوں پر مفت بجلی کے مزے لوٹیں انہوں نے کہا کہ عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف دینے کی کوشش کی جاۓ گی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے معاملات پر وزیر اعظم کی سربراہی میں آج پھر اجلاس ہوگا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+