پاکپتن میں جوان بیٹے نے بوڑھےباپ کو جائیداد کے لالچ میں تشدد کا نشانہ بنایا

تشدد کا نشانہ

نیوز ٹوڈے : پاکپتن کے علاقے گلشن کالونی میں جائیداد کے تنازعے پر جوان بیٹے نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا بیٹے کا مطالبہ تھا کہ اس کا بوڑھا باپ غلام رسول اپنی جائیداد اس کے نام کرے اور وہ گھر بھی خالی کر دے لیکن باپ نے نافرمان بیٹے کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر ملزم اپنے ایک ساتھی کے ساتھ گھر میں زبردستی داخل ہو گیا گھر میں اس کے بوڑھے والد کے علاوہ اس کا بھائی اور بھابھی بھی موجود تھے ۔

ملزم نے ان دونوں کو زبردستی ایک کمرے میں بند کر دیا اور بوڑھے والد کو مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا ملزم نے والد کو دھمکیاں بھی دیں کہ وہ اسے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دے گا ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر والد کو اغوا کرکے لے جانا چاہتا تھا شور کی آواز سن کر محلے کے لوگ اکٹھے ہو گۓ اور انہوں نے بوڑھے شخص کی جان بچائی والد نے اپنی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے غلام رسول نے تھانے میں بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو جائیداد سے عاق کر دینا چاہتے تھے اور بیٹے کو بھی یہ بات معلوم تھی اس لیے وہ زبردستی اس سے جائیداد اپنے نام کرونا چاہتا تھا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+