روس نے کیا فیصلہ جنگ میں چین کے جے 35 جنگی طیاروں کے استعمال کا

جنگی حکمت عملی

نیوز ٹوڈے : چوبیس اگست کے دن یوکرین نے سوویت یونین سے آزادی حاصل کی تھی اسلیے یوکرین میں چوبیس اگست کے دن یوم آزادی منایا جاتا ہے چوبیس اگست 2023 کے دن ہی زیلینسکی نے کریمیا پر قبضہ کرنے کیلیے روسی فوج کے خلاف نۓ آپریشن کا حکم بھی سنایا تھا جس کے بعد یوکرینی فوج نےکریمیا پر لگاتار ڈرون حملے شروع کر دیے لیکن یوکرین کا یہ آپریشن راستے میں ہی دم توڑ گیا اور روس کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے یوکرین کے 42 ڈرون نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیے یوکرین کے اس خاص آپریشن سے روس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن اب روس نے اپنی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی ضرور کی ہے ۔

روس نے اب ایڈوانس لیزر ہتھیار اور چین کے جے 35 جنگی طیارے جنگ کے میدان میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے یہ روس کا ایسا ہتھیار ہے جو دشمن کے ڈرون کو ہوا میں ہی تباہ کر دے گا چین میں اس جنگی طیارے کی اڑان جاری ہے چین کا یہ جنگی طیارہ امریکہ کے ایف35 کو ٹکر دینے کی طاقت رکھتا ہے امریکہ نے بھی یوکرین کو ایف 16 دینے کا فیصلہ کیا ہے اور امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد 19 ایف 16 ڈنمارک سے اور 42 نیدر لینڈ سے یوکرین پہنچ جائیں گے ان جنگی طیاروں کے ساتھ ساتھ یوکرین کو اے آئی ایم 120 میزائل بھی مل سکتے ہیں اے ایل کیو 131 راڈار سسٹم اور کئی دوسرے ہتھیار بھی مل سکتے ہیں نیٹو ملکوں نے برازیل پر بھی دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار بھیجے ان خبروں سے واضح ہوتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ جنگ کئی گنا بھیانک ہو جائے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+