جنگی جہازوں کے ٹکراؤ سےتین پائلٹوں کی ہلاکت زیلینسکی کیلے بہت بڑا جھٹکا

ہتھیاروں کی سپلائی

نیوز ٹوڈے : یوکرین کو آج سے پہلے کبھی ایڈوانس جنگی طیاروں اور ہتھیاروں کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اس لیے اب تک یوکرین کے ہتھیار خانے میں سوویت دور کے جنگی طیارے ہی موجود تھے لیکن جنگ چھڑنے کے بعد یوکرینی فوج کا واسطہ نت نۓ نۓ ہتھیاروں سے پڑنے لگا ہے ان میں کچھ ایسے ہتھیار بھی تھے جن کا نام بھی جنگ شروع ہونے سے پہلے یوکرینی فوج یا یوکرینی ماہرین نے نہ سنا تھا اسی لیے اتنے جدید ہتھیار ملنے کے باوجود یوکرینی فوج روس کا مقابلہ نہ کر سکی جنگ کے دوران ہی نیٹو کے مختلف ملکوں میں یوکرین کے فوجیوں کو جدید ہتھیاروں کے استعمال کی ٹریننگ بھی دی جاتی رہی ۔

کیونکہ ان کی انگریزی بھی بہت کمزور تھی اور وہ جدید ہتھیاروں کے استعمال سے بھی ناواقف تھے اب بھی یوکرین کو ایف 16 دینے سے قبل امریکہ نے برطانیہ میں یوکرینی پائلٹوں کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس سے پہلے ہی یوکرین کی طرف سے یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ یوکرین کے دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گۓ جس سے یوکرین کے تین ایسے قابل پائلٹ ہلاک ہو گئے جنہوں نے امریکہ کے ایف 16 جنگی طیاروں کی کمان سنبھالنی تھی یہ واقعہ زیلینسکی کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے کیونکہ یوکرین 70 ایئر کرافٹس کی طاقت ہونے کے باوجود پہلے ہی روس کے مقابلے میں بہت کمزور ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+