دین اسلام اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم ممالک کا احتجاج رنگ لے آیا
- 28, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : دین اسلام کی بے حرمتی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلمان ممالک کا احتجاج رنگ لے آیا پچھلے تین مہینوں میں سویڈن اور ڈنمارک میں مسلمانوں کو اشتعال دلانے اور ان کے جزبات کو مجروح کرتے ہوۓ تین سے چار مرتبہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور سرعام قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کیا گیا ان واقعات پر مسلم دنیا بھڑک اٹھی اور عالمی سطح پر اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلیے بناۓ گۓ قوانین پر سختی سے عمل کروانے کیلیے مطالبہ کیا گیا جس پر ڈنمارک کے وزیر انصاف نے ملک میں مختلف مذاہب کی مقدس کتابوں اور صحیفوں کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ڈنمارک حکومت نے حال ہی میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں قرآن پاک سمیت دیگر مقدس صحیفوں کی بے حرمتی کو توہین قرار دیا جاۓ گا اور بے حرمتی کرنے والے کو سزا بھی ملے گی اور جرمانہ بھی وصول کیا جاۓ گا بے حرمتی کرنے والے کو دو سال کی قید کی سزا کا قانون ڈنمارک حکومت نے پاس کر دیا ہے سویڈن حکومت کی طرف سے بھی یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سویڈن حکومت بھی جلد از جلد ملک میں ایسا قانون لاگو کر دے گی سویڈن حکومت نے مسلم دنیا کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ سویڈن دنیا میں امن کا خواہاں ہے ۔
تبصرے