بجلی کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا
- 28, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان میں بجلی کے بلوں نے عوام کو مزید مہنگائی کے گڑھے میں گھسیٹ لیا ہے۔ اس مہینے آنے والے بجلی کے بلوں کی قیمت میں پچاس سے 80 فیصد تک اضٓافہ کیا گیا ہے۔ ٹیرف میں پندرہ روپے ۴۱ پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ کمرشل بلز پر 78 فیصد ٹیکسز لگائے گئے ہے اور گھریلو صارفین پر پچاس فیصد تک ٹیکس عائد کیے گئے ہے۔ دس روپے ۹۱ پیسے اضافے کے ساتھ، فی یونٹ تیرہ روپے ۴۸ پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور دوسو یونٹ تک کے بلوں میں ساٹھ فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تین سو یونٹ بلوں کے ٹیرف ۱۲ روپے ۹۱ پیسے بڑھا جس کی قیمت میں چودہ پیسے سے زیادہ ہو کر پنتیس روپے اور چار فیصد زیادہ ہوا ہے۔ پانچ سو یونٹ اور اس سے اوپر بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ڈیڑھ سال میں تقربا فی یونٹ پندرہ روپے اور اکتالیس مہنگا ہوا ہے۔
تبصرے