پاکستانی عوام کیلیے بجلی کے بل بنے موت کے پروانے

بجلی کے بل

نیوز ٹوڈے: بجلی کےبلوں میں عوام کی استطاعت سے کئی گنا اضافے سے نہ صرف لوگ پریشان ہو گۓ اور حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آۓ بلکہ کئی لوگوں نے تنگ آ کر اپنی جان لےلی ایسے ہی دو واقعات 28 اگست بروز سوموار فیصل آباد اور جہانیاں میں پیش آۓ فیصل آباد میں 28 سالہ حمزہ نامی لڑکے نے بجلی کا بل 40 ہزار روپے آنے پر خود کشی کر لی والد کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا پہلے ہی مقروض تھا وہ محنت مزدوری کرتا تھا اور اس کے دو بچے تھےمہنگائی اور غربت سے تنگ آ کر حمزہ نے خود کشی کر لی-

ایسا ہی ایک دلسوز واقعہ جہانیاں میں بھی پیش آیا جہانیاں میں چار بچوں کی ماں نے بجلی بل کی ادئیگی کے باوجود جب دو دن تک بجلی بحال نہ ہوئی تو حالات سے تنگ آ کر زہر کی گولیاں کھا لیں خاتون کے شوہر قاسم نے روتے ہوۓ نیوز چینل کو بتایا کہ وہ 400 روپے دہاڑی پر مزدوری کرتا ہے اور اس کی ماہانہ آمدن 10ہزار روپے ہے بجلی کا بل زیادہ آنے پر وہ گھر میں راشن نہ لا سکا اس کے بیوی اور بچے دو دن سے بھوکے تھے اور بل کی ادائیگی کے باوجود بجلی بھی نہیں تھی آج جب میں گھر آیا تو بیوی نے حالات کا شکوہ کیا قاسم کا کہنا ہے کہ میں پریشان ہو کر گھر سے باہر چلا گیا اور جب واپس آیا تو میری بیوی زہر کی گولیاں کھا کر اپنی جان دے چکی تھی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+