سیالکوٹ اتائی ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کا پیٹ کاٹ کر اس کی لاش صندوق میں بند کر دی

اتائی ڈاکٹر

نیوز ٹوڈے: آج سیالکوٹ میں بے اولاد خاتون نے بچے کی خواہش میں حاملہ خاتون کے ساتھ ظلم وتشدد کی تمام حدیں پار کر دیں بے اولاد خاتون کی ماں کے ساتھ اتائی ڈاکٹر بھی شامل تھی بے اولاد لڑکی کی ماں نے اس اتائی ڈاکٹر کو اپنی بے اولاد بیٹی کیلیے کسی کا بچہ لانے یا چرانے کا کہا تھا جب حاملہ خاتون اتائی ڈاکٹر کے پاس انجیکشن لگوانے کیلیے آئی تو اتائی نے اسے بے ہوشی کا انجیکشن لگا دیا اور اس خاتون کا پیٹ چاک کر کے بچہ نکالنے کی کوشش کی-

جس سے وہ عورت ہلاک ہو گئی اتائی کے ہاتھوں نومولود بچہ بھی وفات پا گیادونوں خواتین بوکھلا گئیں انہوں نے جرم پر پردہ ڈالنے کیلیے عورت اور بچے کی لاش کو ایک صندوق میں بند کر دیا اور صندوق کو تالا لگا دیا واقعے کی تحقیق پر پولیس نے بچے اور اسکی والدہ کی لاش کو برآمد کر لیا اور اتائی عورت اور بچے کی خواہشمند عورت کو ہراست میں لے لیا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+