توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جاۓ گا
- 29, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چئر مین عمران خان کی سزا معطل ہوگی یا نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور محفوظ فیصلہ آج بروز منگل 11 بجے سنا دیا جاۓ گا چئر مین پی ٹی آئی کے وکلاء کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ آج فیصلہ سنا دیا جاۓ گا اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جو رٹ جمع کروائی ہے اس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان کیلیے ایک پنکھے اور ائر کولر کی سہولت موجود ہے خوراک میں تازہ سبزیاں دالیں ،چاول، گوشت، انڈے، اور دودھ دیا جاتا ہے-
ان کیلیے بیرک میں میز کرسی ،ٹی وی ، روزانہ اخبار کی سہولت بھی موجود ہے اس کے علاوہ انہیں چار قرآن پاک بمعہ انگریزی ترجمہ اور 25 تاریخی کتابیں بھی مہیا کی گئی ہیں منگل کے روز ان کے اہلخانہ کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے اور ان کے طبعی معائنے کیلیے 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اس کے علاوہ ان کی سیکیورٹی اور تحفظ کیلیے 54 سیکیورٹی اہلکار جیل میں تعینات ہیں21 دنوں بعد چئر مین پیٹی آئی کو بھی عدالت نے وہ تمام سہولیات فراہم کر دی ہیں جو اس سے پہلے امراءاور سیاسی رہنماؤں کو فراہم کی جاتی ہیں-
تبصرے