کربلا جاتے ہوۓ ایرانی زائرین کی بس عراق کے شہر ناسیریا میں سامنے سے آتے ٹرک سے ٹکرا گئی

شہداۓ کربلا کی زیارت

نیوز ٹوڈے: عراق کے جنوبی علاقے میں ناسیریا شہر میں ایرانی زائرین سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا گئی ایرانی بس میں سوار مسافر ایران سے عراق کے شہر کربلاء میں شہداۓ کربلا کی زیارت کیلیے جا رہے تھے بس میں سوار مسافروں میں سے 9 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ جبکہ 31 زائرین زخمی ہو گۓ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں یہ حادثہ دن کے پہلے پہر پیش آیا جب زائرین کی بس ایران عراق بارڈر کے قریب گسان کے قصبے سے گزر رہی تھی-

مین روڈ پر بس اچانک سامنے سے آتے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی یہ حادثہ بہت خوفناک تھا راستہ اجنبی یا دشوار گزار نہیں تھا ہزاروں زائرین ایران سے عراق کے شہر کربلا مین شہدا کی زیارت کیلیے اس راستے سے آتے رہتے ہیں اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو ابھی تک واپس ایران پہنچانے کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+