یورپ کے شہر سیلووینیا میں مچائی تباہی طوفان اور پورا دن ہونے والی تیز بارش نے
- 29, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک سلووینیا جس کی آبادی 20 لاکھ ہے وہاں پر گزشتہ روز برسنے والی لگاتار بارش نے سیلابی صرتحال پید اکر دی ہے جس سے ملک کے کئی شہروں کے حالات خراب ہو گۓ ہیں تقریبا پورا دن لگارتار برسنے والی تیز بارش سےپانی سڑکوں ، بازاروں اور گھروں میں داخل ہو گیا سڑکیں اور راستے تالاب کی صورت اختیار کر گۓ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس سے ملک کے کئی شہروں میں لوگوں کا نظام زندگی درہم برہم ہو گیا-
سلووینیا کے مختلف شہروں سے آئی وڈیوز میں لوگ بارش کے پانی کو گھروں سے نکالتے ہوۓ دکھائی دے رہے ہیں کئی دکانیں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں سیلاب کے پانی میں ڈوب گئیں بارش کے ساتھ ساتھ طوفان نے بھی ملک بھر میں خوب تباہی مچائی ہے درخت جڑوں سے اکھڑ چکے ہیں کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گۓ ہیں لوگوں کے سامان اور دکانوں میں پڑی اشیا پانی میں تیرتی نظر آ رہی ہیں بہت سے لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گۓ کئی لوگ سیلاب کے خلاف جدوجہد کرتے بھی نظر رہے تھے سیلاب اور طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے-
تبصرے