بھارت کے شہر نئی دہلی میں جی 20 کے سالانہ اجلاس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں
- 29, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: آٹھ سے دس ستمر کو بھارت کے شہر نئی دلی میں جی 20 اجلاس کی تمام تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اس اجلاس میں شی جنپنگ اور جوبائیڈن جیسے کئی ملکوں کے سربراہ دہلی دہلی میں تین روز قیام کریں گے اور 29 ملکوں کے سربراہ اس اجلاس میں شرکت کریں گے اس لیے نئی دہلی میں ان ملکو ں کے سربراہوں کے شایان شان تیاریاں بہت زورو شور سے جاری ہیں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اس اجلاس کی میزبانی کریں گے جی 20 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلیے مختلف ملکوں کے رہنما ؤں اور ان کے ساتھ آنے والے مہمانوں کو ٹھہرانے کیلیے اٹھارہ ہوٹلوں میں انتظام کیا گیا ہے-
ان مہمانوں میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اور کینیڈا کے سربراہ جسٹن ٹوڈو بھی شامل ہوں گے نئی دہلی کو آنے والے معزز مہمانوں کے استقبال کیلیے دلہن کی طرح سجا یا جا رہا ہے بھارت کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ آنے والے مہمانوں کیلیے جی 20 کے اجلاس میں شرکت کیلیے بھارت کا یہ دورہ ہمیشہ کیلیے یادگار بن جاۓ اسلیے مہمانوں کے کھانے پینے کیلیے بھی ایک ایک کھانے کو اور ہر ایکشن کو کئی کئی کسوٹیوں پر پرکھا جارہا ہے دہلی میں سات ستمبر سے ہی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاۓ گا-
تبصرے