بجلی2روپے7پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا امکان
- 29, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام پر ایک بار پھر، مہنگی بجلی کا پہاڑٹوٹنے لگا۔ ملک بھر میں بجلی کے بلوں کیخلاف احتجاج جاری ہونے کے باوجود، بجلی کو دوبارہ مہنگا کرنے کا امکان ہے۔ بجلی دو روپے اور سات پیسے مہنگی کرنے کا امکان ہے ، کل سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔
ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں پچاس فیصد سے 80 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد عوام کا بوچھاڑ سڑکوں پر نکل آیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ کا عوام کو ریلیف دینے کےحوالے سے کابینہ بنائے گئی ہے ، جس کی سماعت آج دوبارہ کی جائے گی۔ اگلے ماہ ، نہ صرف بجلی بلکہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
تبصرے